Maktaba Wahhabi

205 - 764
[جواب]: یہ آیت دلالت کرتی ہے کہ بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہی خیر البریہ ہیں ۔اگر تم یہ کہتے ہو کہ شیعہ کے علاوہ کوئی دوسرا اس آیت کے حکم میں داخل نہیں ؛ پھر دو ہی صورتیں ہوسکتی ہیں : یا تو تم کہو کہ وہ کافر ہیں ۔ یا پھر کہو کہ وہ فاسق ہیں ۔اس لیے کہ ان کا شمار ان لوگوں میں نہیں ہوتا جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ؛ اگرچہ ان کا نام اہل ایمان میں داخل ہے۔وگرنہ جو کوئی اہل ایمان میں سے ہو‘اور وہ فاسق بھی نہ ہو تو وہ ان لوگوں میں شامل ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ۔‘‘ اگر تم کہو کہ : وہ فاسق ہیں ۔ تو جواب میں کہا جائے گا کہ : اگر ان کا فسق ثابت ہوجائے تو پھر تمہارے لیے حجت کافی ہوگئی۔اور اگر ان کا فسق ثابت نہیں ؛ تو پھر تمہیں اس استدلال سے کوئی فائدہ نہیں ۔ تم تمام گروہوں میں سے جس کے بارے میں بھی فاسق ہونے کا کہو گے تو وہ ثابت کریں گے کہ آپ کئی ایک وجوہ کے اعتبار سے فسق میں ان سے کئی درجے آگے ہو۔ پھر تمہارے پاس اپنے دفاع میں کوئی ایک بھی صحیح دلیل موجود نہ ہوگی۔ فسق تمہارے بہت زیادہ جھوٹ بولنے ؛ فحاشی کا ارتکاب کرنے اور ظلم و ستم کرنے کی وجہ سے تم پر غالب ہے۔ تمہارے مخالفین خوارج اور دوسرے لوگوں کی نسبت تم میں بہت زیادہ فسق پایا جاتا ہے۔بنو امیہ میں شیعہ کی نسبت جھوٹ؛ فحاشی اور ظلم بہت ہی کم پایاجاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض شیعہ میں زھد ؛ صداقت اور دینداری پائی جاتی ہے ؛ یہی حال سارے فرقوں کا ہے۔ اور اگر اور کچھ بھی نہ ہوتا تو خوارج کی یہی خوبی کافی تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں خبر دی تھی : ’’ تم میں سے کوئی ایک ان کی نماز کے مقابلہ میں اپنی نماز کو اور ان کے روزہ کے مقابلہ میں اپنے روزہ کو حقیر سمجھے گا۔‘‘[یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے ] ۔ [ تو پھر روافض کو خوارج سے کیا نسبت ؟] چھٹی بات:....اللہ تعالیٰ نے اس [تمہاری مذکورہ بالا استدلال والی آیت ] سے پہلے فرمایا ہے: ﴿اِِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَالْمُشْرِکِیْنَ فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا اُوْلٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ﴾ ’’بیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں جائیں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں ۔‘‘ پھر اس کے بعد فرمایا: ﴿ اِِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُوْلٰٓئِکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃِ ﴾ ’’بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں ۔‘‘
Flag Counter