Maktaba Wahhabi

187 - 764
حجاج بن یوسف اور اس کے امثال ظالم اور اہل شر و فتنہ ۔ مزید بر آں حضرت علی رضی اللہ عنہ تمام اہل بیت سے افضل نہیں ہیں ۔ بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل بیت میں داخل ہیں ؛ اور آپ تمام لوگوں سے افضل ہیں ۔ جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ’’ کیا تم نہیں جانتے کہ ہم اہل بیت ہیں ‘ ہم صدقہ نہیں کھاتے ۔‘‘ [البخاری۴؍۷۴؛ مسلم ۲؍۷۵۱] یہ کلام متکلم اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں سب کو شامل ہے ۔ پس ملائکہ نے کہا: ﴿رَحْمَتُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ عَلَیْکُمْ اَہْلَ الْبَیْتِ ﴾ [ہود: 73] ’’تم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں ہوں اے گھر والو۔‘‘ ان گھر والوں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی تھے اور جیسا کہ درود میں پڑھا جاتا ہے : (( اللہم صلِ علی محمد وعلی آلِ محمد ؛ کما صلیت علی إِبراہِیم وآلِ إِبراہِیم إنک حمید مجید)) ان میں حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی شامل ہیں ۔ اور جیسا کہ اس آیت میں ہے : ﴿ اِِلَّا آلَ لُوطٍ نَجَّیْنَاہُمْ ﴾[القمرِ: 34] ’’ سوائے آل لوط کے؛ ہم نے انہیں بچالیا۔‘‘ بلاشک و شبہ حضرت لوط علیہ السلام بھی ان لوگوں میں شامل تھے۔ اور یہی حال اللہ تعالیٰ کے اس فرمان گرامی کا بھی ہے : ﴿اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰٓی اٰدَمَ وَ نُوْحًا وَّ اٰلَ اِبْرَہِیْمَ وَ اٰلَ عِمْرٰنَ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ﴾ [آل عمران: 33] ’’بیشک اللہ تعالیٰ نے چن آدم ؛ نوح اور آل ابراہیم اور آل عمران کو تمام جہانوں میں سے ۔‘‘ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے چن لیا تھا۔ اور ایسے ہی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی ہے: ﴿سَلَامٌ عَلٰی اِِلْ یَاسِینَ ﴾[الصافاتِ: 130] ’’سلامتی ہو آل یاسین پر ۔‘‘ اس سلامی کے نازل ہونے میں حضرت یس علیہ السلام بھی شامل تھے۔ ایسے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی ہے : (( اللہم صلِ علی آلِ أبِی أوفی۔)) [تخریج گزر چکی ہے]
Flag Counter