Maktaba Wahhabi

132 - 764
صحیح حدیث میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ’’ تم میں سے آج کون روزہ سے ہے؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:میں ہوں ۔ فرمایا کہ ’’ تم میں سے کسی نے جنازہ کو الوداع کہا ہے؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:’’ یا رسول اللہ! میں نے جنازہ پڑھا ہے۔‘‘ پھر آپ نے دریافت کیا :’’کیا تم میں سے کسی نے صدقہ دیا ہے؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:اے اﷲ کے رسول! میں نے صدقہ دیا ہے۔ آپ نے فرمایا:’’ جس شخص میں یہ سب باتیں جمع ہوجائیں وہ جنتی شخص ہے۔‘‘[1] اس طرح کی روایت و فضیلت حضرت علی رضی اللہ عنہ یا کسی دوسرے کے حق منقول نہیں ہے۔ صحیحین میں ثابت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک قسم کی دو چیزیں دے اس کو جنت کے دروازوں سے پکارا جائے گا:اللہ کے بندے ! خیر یہاں ہے۔ پس جو شخص نمازیوں میں سے ہوگا وہ نماز کے دروازے سے پکارا جائے گا۔ اور جو جہاد کرنے والوں سے ہوگا وہ جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ اور جو شخص صدقہ کرنے والوں میں سے ہوگا اس کو صدقہ کے دروازہ سے بلایا جائے گا۔ اور جو شخص روزہ داروں میں سے ہوگا اس کو روزے کے دروازہ باب الریان سے پکارا جائے گا۔‘‘ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اور جو شخص ان سب دروازوں سے بلایا جائے گا اس کو پھر کوئی اندیشہ نہ ہوگا۔ اور دریافت کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا کوئی شخص ان سب دروازوں سے پکارا جائے گا؟ آپ نے فرمایا:’’ اور میں امید رکھتا ہوں کہ اے ابوبکر تم ان ہی میں سے ہو۔‘‘[البخاری:ج دوم:ح۸۸۳] یہ فضیلت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی دوسرے کے لیے ثابت نہیں ہے۔ بخاری ومسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ایک شخص ایک بیل کو ہانکے لیے جا رہا تھا اور اس پر بوجھ لاد رکھا تھا۔ بیل اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہا:’’ مجھے اس لیے نہیں پیدا کیا گیا۔ بلکہ میں کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہوں ۔‘‘ لوگوں نے گھبرا کر کہا:سبحان اللہ ! حیرت ہے کہ بیل کس طرح بات چیت کرنے لگ گیا۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میں اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو تسلیم کرتے ہیں ۔‘‘ حالانکہ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما وہاں موجود نہ تھے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :
Flag Counter