Maktaba Wahhabi

77 - 764
﴿فِیْ بُیُوتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہُ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ ﴾ حضرت علی رضی اللہ عنہ یا کسی دوسرے کے گھر کی یہ صفات نہیں ہوسکتیں ۔ چوتھی وجہ:....ہم شیعہ سے کہتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر باتفاق مسلمین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر سے افضل تھا ؛ مگر وہ اس خطاب میں شامل نہیں ۔ اس لیے کہ آپکے گھر میں کو ئی مرد نہیں تھا۔ بلکہ آپ کے گھر میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی کوئی زوجہ محترمہ موجود ہوا کرتی تھی۔جب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا ذکر نا چاہا تو صاف الفاظ میں کیا ؛ ارشادفرمایا: ﴿لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِی﴾ [ الأحزاب۵۳] ’’ تم نبی کے گھروں میں نہ جایا کرو ۔‘‘ اور اشادفرمایا: ﴿وَاذْکُرْنَ مَا یُتْلٰی فِیْ بُیُوْتِکُنْ﴾ [الأحزاب ۳۴] ’’اوراپنے گھروں میں اللہ کی جو آیتیں پڑھی جاتی ہیں ان کا ذکر کرتی رہو۔‘‘ پانچویں وجہ:....یہ کہنا کہ ’’ اس سے مراد انبیاء کے گھر ہیں ‘‘ صاف جھوٹ ہے۔ اگر واقعی ایساہوتا تو اہل ایمان کا اس میں کوئی نصیب نہ ہوتا۔جب کہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿یُسَبِّحُ لَہٗ فِیْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ oرِجَالٌ لَا تُلْہِیہِمْ تِجَارَۃٌ وَّلَا بَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ ﴾ [النور۳۶] ’’وہاں صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرو ۔ایسے لوگ جنہیں تجارت اور خریداری اللہ کے ذکر سے اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی ۔‘‘ یہ آیت ان تمام لوگوں کو شامل ہے جو ان صفات سے موصوف ہوں ۔ چھٹی وجہ :....اس آیت کریمہ میں ﴿فِیْ بُیُوتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ﴾ لفظ بیوت کو نکرہ موصوفہ لایا گیا ہے ؛ اس میں کوئی تعین نہیں ہے۔جب کہ اس سے آگے فرمایاہے: ﴿اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہٗ ﴾ اگر اس خطاب سے مراد وہ ذکر و اذکاراور نمازیں ہوں جو مساجد کے ساتھ خاص نہیں بلکہ گھروں میں ادا کیے جاتے ہیں ؛ تو اس میں اہل ایمان کے دیگر بہت سارے ایسے گھر بھی داخل ہوتے ہیں جو ان صفات سے موصوف ہیں ؛ تو پھر یہ آیت انبیائے کرام علیہم السلام کے گھروں کے ساتھ خاص نہ ہوئی۔ اگر اس سے مراد پانچ نمازیں اور ان کے ساتھ ذکر و اذکار ہیں ؛ تو پھر یہ آیت مساجد کے ساتھ خاص ہے۔ جب کہ انبیائے کرام علیہم السلام کے گھروں میں مساجد کی خصوصیت نہیں پائی جاتی۔یہ علیحدہ بات ہے کہ انہیں انبیائے کرام علیہم السلام کے مسکن ہونے کا اعزاز و فضیلت حاصل ہیں ۔ ساتویں وجہ:....شیعہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ اگر انبیائے کرام علیہم السلام کے گھروں سے مراد وہ گھر ہیں جن میں
Flag Counter