Maktaba Wahhabi

547 - 764
زمانہ میں میری اولاد میں سے ایک شخص نکلے گا، جس کا نام میرا نام اور جس کی کنیت میری کنیت ہو گی، وہ زمین کو اسی طرح عدل و انصاف سے بھر دیگا جیسے وہ ظلم و استبداد سے بھر چکی تھی ؛یہ مہدی ہو گا۔‘‘[1] [جواب]:ہم کہتے ہیں :’’وہ احادیث جن سے خروج مہدی پر استدلال کیا جاتا ہے وہ صحیح ہیں ۔ ان کو احمد و ابوداؤد و ترمذی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے آپ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اگر دنیا میں ایک دن بھی باقی رہا تو اﷲتعالیٰ اس دن کو لمبا کردیں گے یہاں تک کہ میرے اہل بیت میں سی- یا فرمایا: ہم میں سے- ایک شخص نکلے گا جس کا نام میرے نام پر اوراس کے والد کانام میرے والد کے نام پر ہوگا ، وہ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گا، جیسے وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔‘‘[2] ترمذی و ابوداؤد نے یہ روایت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے، اس کے الفاظ ہیں : ’’ مہدی میری عترت میں سے اولاد فاطمہ رضی اللہ عنہا میں سے ہوگا۔‘‘[3]
Flag Counter