’’بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں ۔‘‘
ابونعیم حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مخاطب کرکے فرمایا:’’اس آیت میں تم اور تمہارے شیعہ کا ذکر کیا گیا ہے، جو بروز قیامت شاداں و فرحاں آئیں گے اور تمہارے دشمن غصہ سے بھرے ہوئے ہوں گے، جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خیر البریۃ(مخلوقات میں سے بہتر) ہوئے تو امام بھی وہی ہوں گے۔‘‘[شیعہ کا بیان ختم ہوا]
[جواب]:
٭ پہلی بات : ہم شیعہ سے اس کی صحت کے اثبات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اگرچہ ہم پورے جزم ووثوق سے کہتے ہیں کہ یہ روایت موضوع ہے۔ لیکن مدعی سے سند کی صحت پیش کرنے کے مطالبہ کا انکار صرف معاند اور سرکش ہی کرسکتا ہے۔ مسلمانوں کے تمام گروہوں کا اتفاق ہے کہ ابو نعیم کے روایت کرلینے سے کوئی روایت حجت اور قابل استدلال نہیں ہوجاتی[جب تک کہ اس کی صحت ثابت نہ ہوجائے]۔
٭ دوسری بات: یہ روایت ایسا جھوٹ ہے جو کہ کسی بھی اہل علم اورمحدث پر مخفی نہیں ۔اہل علم کا اس روایت کے جھوٹا ہونے پر اتفاق ہے۔
٭ تیسری بات:علاوہ ازیں یہ تفسیر ان لوگوں کے قول سے متصادم ہے جو کہتے ہیں :﴿اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ﴾ ’’بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ‘‘سے خارجی و ناصبی لوگ مراد ہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ:’’ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دوستی لگانے والا کافر ہے ؛وہ اس کی دلیل میں یہ آیت پیش کرتے ہیں :
﴿وَ مَنْ لَّمْ یَحْکُم بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْنَ﴾ (المائدۃ:۴۴)
’’ جو اﷲ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہ کافر ہے۔‘‘
وہ کہتے ہیں جو شخص اﷲکے دین میں اشخاص و رجال کو حکم بناتا ہے وہ اﷲکے نازل کردہ حکم کے بغیر فیصلہ کرتا ہے، لہٰذا وہ کافر ہو گیا۔اور اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَ مَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ﴾ (المائدۃ:۵۱)
’’ تم میں سے جو کفار کے ساتھ دوستی لگائے گا وہ انہی میں سے ہوگا۔‘‘
ان کا قول ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے ہم نوانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل حدیث کے مطابق مرتد ہو چکے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’بہت سے آدمیوں کو میرے حوض سے دور کردیا جائے گا، جس طرح اجنبی اونٹ کو دور کردیا جاتا ہے، میں کہوں گا: یہ میرے صحابی ہیں یہ میرے صحابی ہیں ۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انھوں نے آپ کے بعد کون سی باتیں ایجاد کرلی تھیں ۔اور جب سے آپ ان سے جدا ہوئے یہ مرتد ہی چلے
|