Maktaba Wahhabi

128 - 764
’’ کیا تم نے حاجیوں کے پانی پلانے اور خانہ کعبہ کے آباد کرنے والے کو اس شخص کی مانند قرار دیا ہے جو اﷲتعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا اور اﷲکی راہ میں جہاد کرتا ہو۔‘‘[1] اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جنھوں نے جہاد کو، حاجیوں کو پانی پلانے اور کعبہ کی حفاظت کی نسبت افضل قرار دیا تھا، حق بجانب تھے۔ ان کے مقابلہ میں اس شخص کا قول درست نہیں جس نے ان امور کو افضل تصور کیا تھا۔ اس سے یہ بھی واضح ہوا کہ مسئلہ متنازعہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے حریف کی نسبت حق و صداقت کا زیادہ علم تھا۔اور یہی صحیح بات ہے ۔ [2] حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کی رائے متعدد امور میں حکم ربانی سے ہم آہنگ رہی تھی۔ آپ ایک بات فرماتے اور اس کی تائید میں قرآن کریم نازل ہو جاتا۔ایک مرتبہ آپ نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کاش!ہم مقام ابراہیم کو مصلی بنا تے۔
Flag Counter