شاکی رہتی اور انہوں نے حضرت کی شان میں سخت و سست الفاظ کہے تھے اور آپ سے بر سر ِپیکار رہتے تھے[1]۔ جبکہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے بغض رکھنے والے اور ان پر سبُّ و شتم کرنے والے صرف رافضہ؛نصیریہ اور غالیہ اسماعیلیہ ہیں اور یہ بات بھی معلوم شدہ ہے کہ جو لوگ ان دو حضرات سے محبت رکھتے تھے وہ بغض رکھنے والوں کی نسبت افضل اور تعداد میں اکثر تھے۔
جو لوگ ان سے بغض رکھتے تھے وہ اسلام سے بہت زیادہ دور اور تعداد میں بہت ہی کم تھے۔ بخلاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ؛ جنہوں نے آپ سے جنگ کی اور آپ سے ناراض ہوگئے تھے ؛ وہ حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما سے بغض رکھنے والوں کی نسبت بہت ہی افضل تھے۔ بلکہ وہ شیعان عثمان رضی اللہ عنہ جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے ہیں اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ظالم اور بدعتی ہونے کے باوجود ان سے افضل ہیں ۔
پس وہ شیعان علی رضی اللہ عنہ جو حضرت سے محبت رکھتے ہیں ‘ اورجناب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے ہیں ؛ وہ علم و دین میں کم تر اور ظلم و جہالت میں بڑھے ہوئے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اہل ایمان کے دل میں اﷲتعالیٰ نے حضرت ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم کی جو محبت پیدا کردی تھی؛ دوسروں کو یہ مرتبہ حاصل نہیں ہوسکا۔
اگر یہ کہا جائے کہ : ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے رب اور نبی ہونے کا دعوی بھی کیا گیا ہے ۔‘‘
تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ کو تمام خوارج کافر کہتے ہیں ؛ مروانیہ آپ سے بغض رکھتے ہیں ؛ حالانکہ یہ لوگ ان رافضیوں سے بہت بہتر و افضل ہیں جو حضرت ابو بکروعمر رضی اللہ عنہما سے بغض رکھتے ہیں ‘ اور انہیں گالیاں دیتے ہیں ؛ غالیہ کی توکوئی بات ہی نہیں ۔ [جس طرح خوارج کے کافر کہنے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ایمان میں فرق
|