Maktaba Wahhabi

52 - 271
وَسَلِّمُوْا تَسْلِــيْمًا][1] بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں سواے ایمان والو!تم بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجاکرو۔ اس درود سلام کی فضیلت کتب احادیث میں وارد ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (من صلی علی واحدۃ صلی ﷲ علیہ بھا عشرا) جس شخص نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمتیں نازل فرمائے گا۔ ایک اورحدیث میں ارشادِ گرامی ہے: (أقربکم منی منزلۃ یوم القیامۃ أکثرکم علی صلاۃ) قیامت کے دن باعتبارِ مرتبہ وہ شخص میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھنے والا ہوگا۔ اس کے برعکس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نامِ نامی اورذکرِ مبارک کو سن کر درود نہ پڑھنے والے کو بخیل کہاگیاہے ،نیز اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دھتکارے جانے کی وعید کا مستحق قراردیاگیاہے۔
Flag Counter