مصائب و مشکلات اور قرض سے نجات کی دعائیںاللہ تعالیٰ کے اسم اعظم والی آیات اور دعائیں1. ﴿ وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ واحِدٌ لا إِلَهَ إِلّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ﴾’’اور تمھارا معبود ایک ہی ہے، اس کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، وہ نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے۔‘‘2. ﴿ الم .اللهُ لا إِلَهَ إِلّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾’’ الم ، وہ اللہ ہے، اُس کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، زندہ ہے، سب کو سنبھالے ہوئے ہے۔‘‘ [1]3. ﴿ الم .اللهُ لا إِلَهَ إِلّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾’’وہ اللہ ہے، اُس کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، زندہ ہے، سب کو سنبھالے ہوئے ہے۔‘‘4. ﴿ وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ﴾’’اور سب چہرے حَيّ و قَیّوم (اللہ) کے آگے جھک جائیں گے۔‘‘ [2]5. لا إلهَ إلّا أنتَ سبحانَك إنِّي كنتُ منَ الظّالمينَ’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے یقینا میں ظالموں میں سے ہوں۔‘‘ [3]