مُسْتَغْنًى عنْه، رَبَّنا
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ، پاکیزہ اور اس میں برکت ڈالی گئی ہے، اے ہمارے رب! نہ (یہ کھانا) کفایت کیا گیا٭ (کہ مزید کھانے کی ضرورت نہ رہے) اور نہ اسے وداع کیا گیا ہے٭ اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے۔‘‘[1]
مہمان کی میزبان کے لیے دعا
اللَّهمَّ بارِكْ لهم فيما رزَقْتَهم واغفِرْ لهم وارحَمْهم
’’اے اللہ! ان کے لیے ان چیزوں میں برکت عطا فرما جو تو نے ان کو دیں اور انھیں معاف فرما اور ان پر رحم فرما۔‘‘[2]
کھلانے اور پلانے والے کے لیے دعا
اللَّهمَّ أطعِمْ مَن أطعَمَني واسْقِ مَن سقاني
’’اے اللہ! اسے کھلا جس نے مجھے کھلایا اور اسے پلا جس نے مجھے پلایا۔‘‘[3]
نیا نیا پھل دیکھتے وقت کی دعا
اللَّهُمَّ بارِكْ لَنا في ثَمَرِنا، وَبارِكْ لَنا في مَدِينَتِنا، وَبارِكْ لَنا في صاعِنا، وَبارِكْ لَنا في مُدِّنا
’’اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے پھل میں برکت فرما اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت فرما اور ہمارے لیے ہمارے صاع (ماپنے کے پیمانے) میں برکت فرما اور ہمارے لیے ہمارے مد میں برکت فرما۔‘‘[4]
|