Maktaba Wahhabi

231 - 271
کوئی چیزتقدیر سے باہرنہیں(ایک عظیم حدیث) وعن عبدﷲ بن عباس رضی ﷲ عنھما قال کنت خلف رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یوما فقال:( یاغلام ! إنی اعلمک کلمات :احفظ ﷲ یحفظک ،احفظ ﷲ تجدہ تجاھک، اذا سألت فاسأل ﷲ واذا استعنت فاستعن ب اللہ ، واعلم ان الامۃ لواجتمعت علی ان ینفعوک بشیٔ لم ینفعوک الابشیٔ قد کتبہ ﷲ لک ولو اجتمعوا علی ان یضروک بشیٔ لم یضروک الابشیٔ قد کتبہ ﷲ علیک، رفعت الاقلام وجفت الصحف ) ترجمہ:عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ، فرماتے ہیں:ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوارتھا ، آپ نے فرمایا:اے لڑکے! میں تجھے چند اہم امور کی تعلیم دیتا ہوں ،تم اللہ تعالیٰ کے حدود وفرائض کی حفاظت کرو ، اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت فرمائے گا۔تم ا ﷲتعالیٰ کی حدود وفرائض کی حفاظت کرو ،ہمیشہ اسے اپنے سامنے پاؤگے ۔جب بھی مانگوصرف اللہ تعالیٰ سے مانگو ، اور جب بھی مدد طلب کرو صرف اللہ تعالیٰ سے کرو ،اور اچھی طرح جان لو!اگر پوری امت تمہیں کوئی نفع پہنچانا چاہے تو اللہ تعالیٰ کے لکھے ہوئے نفع کے علاوہ کوئی نفع نہیں پہنچ سکتی۔ اور اگر پوری امت تمہیں نقصان پہچانے کے در پے ہوجا ئے تو اللہ تعالیٰ کے لکھے ہوئے نقصان کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ (تقدیر لکھنے والی )قلمیں اٹھالی گئی ہیں اور صحیفے(جن پر تقدیر لکھی گئی ہے) خشک ہوچکے ہیں۔ اس حدیث کی حافظ ابن رجب نے اپنی کتاب ’’جامع ا لعلوم الحکم فی شرح خمسین حد یثا من جوامع ا لکلم‘‘ (۱/۴۵۹) میں بڑی نفیس شرح فرمائی ہے۔ الاربعون النوویۃ کی یہ حدیث نمبر ۱۹ ہے۔
Flag Counter