Maktaba Wahhabi

195 - 328
احادیث سے قرآن پاک میں 15 سجود تلاوت کا ذکر ملتا ہے، لہٰذا قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے 15 مقامات پر سجدہ کرنا مستحب ہے۔ سجدئہ تلاوت کی دعا: (( سجَد وجهي للذي خلَقه وصوَّره، وشقَّ سمعَه وبصرَه، تبارَكَ اللهُ أحسنُ الخالِقينَ)) [1] اسے سجدئہ نماز میں پڑھنا تو صحیح ثابت ہے مگر سجدئہ قرآن میں اس کا پڑھنا صحیح سند سے ثابت نہیں، تاہم ایک دوسری دعا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے، جو یہ ہے: (( اللهمَّ اكْتبْ لِي بِها عِندكَ أجرًا، وضعْ عنِّي بِها وِزرًا، واجعلْها لِي عندَكَ ذُخْرًا، وتقبلْها مِنِّي كما تَقَبَّلْتَها من عبدِكَ داوُدَ)) [2] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔[3] نیز امام ابن خزیمہ، امام حاکم، امام ابن حبان اور شیخ احمد شاکر رحمۃ اللہ علیہم نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے، لہٰذا یہ دعا سجدئہ تلاوت میں پڑھنی چاہیے۔ واللّٰہ أعلم۔
Flag Counter