Maktaba Wahhabi

136 - 271
ترجمہ: یاد رکھو !اللہ ہی کیلئے ہے خلق اور امر۔ اس آیت میںاللہ تعالیٰ نے ’’الأمر‘‘ کو خلق کا غیرقرار دیا ہے، جبکہ قرآن الأمر میں سے ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے : [وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا][1] ترجمہ:اوراسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے امر سے روح کو اتارا۔ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [ذٰلِكَ اَمْرُ اللہِ اَنْزَلَہٗٓ اِلَيْكُمْ۰ۭ][2] ترجمہ: یہ اللہ تعالیٰ کا امر ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا۔ اور قرآن اس لیئے بھی غیر مخلوق ہے کہ قرآن کلام اللہ میں سے ہے ،اور کلام اللہ ، اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات غیر مخلوق ہیں ، لہذا قرآن غیر مخلوق ہے ۔ قرآن کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید کی نسبت اپنی طرف فرمائی ہے اور کلام کی نسبت اسی کی طرف کی جاتی ہے جس نے اولاًوہ کلام کی ہو۔ اورقرآن کے اللہ تعالیٰ کی طرف واپس لوٹ جانے کی دلیل یہ ہے کہ بعض آثار میں آیا ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن مجید صحائف اور لوگوں کے سینوں سے اٹھا لیا جائے گا ۔ [3] اور یہ وہ کتابِ عربی ہے جس کے متعلق کفار نے کہا تھا : [لَنْ نُّؤْمِنَ بِھٰذَا الْقُرْاٰنِ ][4]
Flag Counter