Maktaba Wahhabi

24 - 271
نصوص سے تو ظاہرہوتا ہے کہ جو جہنم میں داخل ہوا وہ کبھی نہ نکل پائے گاجیساکہ خوارج کا عقیدہ ہے) جناب جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:کیا تم قرآن پڑھتے ہو ؟میں نے عرض کیا: جی ہاں۔توآپ نے فرمایا:کیاتم نے قرآن پاک میں مقامِ محمود کا ذکرپڑھا ہے جو اللہ تعالیٰ آپ کو عطافرمائے گا ؟عرض کیا:جی ہاں۔ توآپ نے فرمایا: اسی مقامِ محمود میں آپ کی شفاعت کی برکت سے اللہ تعالیٰ جہنم سے بہت سے لوگوںکو نکال دے گا ۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے:جہنم سے ایک قوم نکالی جائے گی،جو کہ کوئلہ بن چکی ہوگی،پھر انہیں جنت کی ایک نہر میں غسل دیاجائے گا،جس سے آہستہ آہستہ ان کے جسم لوٹ آئیں گے اور انہیں جنت میں داخل کردیاجائے گا۔ یزید الفقیر فرماتے ہیں :سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی زبان سے ان احادیث کو سن کر میں نے خوارج والے عقیدے سے رجوع کرلیا ،اور برملا اپنے ساتھیوں سے کہا :یہ ممکن ہی نہیں کہ یہ شیخ (جابر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کرسکے،میری یہ بات سن کر میرے تمام ساتھیوں نے خوارج کی رائے سے توبہ کرلی،صرف ایک شخص نے بات نہیں مانی اور وہ خارجیت پر قائم رہا۔ غور کیجئے جولوگ سفرِ حج وعمرہ کے دوران تعلمِ علم کی نیت کرلیں،تو کس طرح ان کی نیت کی اللہ تعالیٰ تکمیل فرماتا ہے،ان کی رہنمائی فرماتا ہے اور ایسے علماء سے ملاقات کی توفیق مرحمت فرماتا ہے جوکتاب وسنت کے کنوزوحقائق سے مالامال ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے بہت کچھ عقیدہ کی اصلاح کے مواقع میسر آجاتے ہیں،چنانچہ یزید الفقیر، جس کا نظریہ یہ تھا کہ مرتکبِ کبیرہ ہمیشہ کا جہنمی ہے ،یہی خوارج کا عقیدہ تھا اور وہ اس سلسلہ میں قرآن حکیم سے کچھ نصوص پیش کرتا تھا، حالانکہ ان نصوص کا محل کفار ہیں نہ کہ اہل الکبائر ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی نیت کا صلہ دیا اور صحابیٔ رسول جابر رضی اللہ عنہ سے ملوادیا،انہوں نے احادیثِ
Flag Counter