Maktaba Wahhabi

51 - 271
نیز فرمایا:[فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُوْنَ حَتّٰي يُحَكِّمُوْكَ فِيْمَا شَجَــرَ بَيْنَھُمْ ] قسم ہے تیرے رب کی یہ لوگ جب تک آپ کو اپنے اختلافات میں حَکم نہیں مان لیتے اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتے۔ 10( محمدرسول ﷲ) کی شہادت کا ایک اہم اورلازمی تقاضا یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دل وجان سے ایسی محبت کی جائے جو دنیا کی ہرشیٔ کی محبت سے زیادہ ہو، یہ بات بھی بندے کے ایمان کے ساتھ مربوط ومنسلک ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: (لایؤمن احدکم حتی أکون أحب إلیہ من والدہ وولدہ والناس أجمعین) یعنی تم اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک مجھے اپنے والد،اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب نہ بنالو۔ رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت کے تقاضے اس محبت کی تکمیل کیلئے ہر اس شیٔ سے محبت کرنی پڑے گی جس جس شیٔ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبت ہے ،مثلاً:قرآن وحدیث ،صحابہ کرام،مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج امہات المؤمنین اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر آل واولادوغیرہ۔ اسی محبت کا ایک لازمی تقاضا یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک مشن سے محبت کی جائے،اس مبارک مشن کاآغاز (قولوالاإلٰہ إلا ﷲ) یعنی دعوتِ توحید سے ہوا ،جو پوری زندگی جاری رہا اور ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ مبارکہ کی اتباع کی تلقین جاری رہی ،گویا توحید وسنت سے محبت ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے لازمی تقاضوں میں شامل ہے۔ اسی محبت کا لازمی تقاضا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود وسلام پڑھناہے۔جس کاحکم قرآن پاک میں مذکور ہے: [اِنَّ اللہَ وَمَلٰۗىِٕكَتَہٗ يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِ۰ۭ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْہِ
Flag Counter