Maktaba Wahhabi

89 - 271
رمضان میں عمرہ کی فضیلت ۹۔(عن ابن عباس قال لما رجع النبی صلی اللہ علیہ وسلم من حجتہ قال لأم سنان الأنصاریۃ : مامنعک من الحج معنا؟قالت کان لنا نازح فرکبہ أبو فلان تعنی زوجھا حج علی أحدھما وترک الآخر یسقی أرضا لنا قال: فإذا کان رمضان فاعتمری فإن عمرۃ فی رمضان تقضی حجۃ معی)[1] ترجمہ:ابن عباسرضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع سے لوٹے تو ام سنان الانصاریہ سے پوچھا :تمہیں ہمارے ساتھ حج کرنے سے کس چیز نے روکا؟ اس نے کہا ہمار ے پاس صرف دواونٹنیاں ہیںایک پر تو میرے شوہر نے حج کیا ہے اوردوسری ہماری زمین کو سیراب کرتی رہی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم رمضان میں عمرہ کرلیناکیونکہ رمضان کاعمرہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔ سترنبیوں نے بیت اللہ کی طرف سفرکیاہے ۱۰۔(عن ابی موسیٰ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم لقد مر بالروحاء (موضع بین مکۃ والمدینۃ) سبعون نبیا فیھم نبی ﷲ موسیٰ حفاۃ علیہم العباء یؤمون بیت ﷲ العتیق)[2] ترجمہ:ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روحاء (مکہ اورمدینہ کے درمیان ایک جگہ کانام ہے)پر سے سترنبی ننگے پاؤں گذرے ہیں ان میں موسی ٰعلیہ السلام بھی شامل تھے۔ان سب نے چغے پہنے ہوئے تھے اور وہ سب بیت اللہ کی طرف رواں دواں تھے۔
Flag Counter