Maktaba Wahhabi

48 - 328
رفعِ حاجت کا صحیح طریقہ اور ضروری مسائل بیت الخلا میں جاتے وقت کی دعا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رفع حاجت کے لیے بیت الخلا میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو فرماتے: اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بكَ مِنَ الخُبْثِ والْخَبائِثِ ’’اے اللہ! یقینا میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنّیوں (کے شر) سے تیری پناہ پکڑتا ہوں۔‘‘ [1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیت الخلا جنوں اور شیطانوں کے حاضر ہونے کی جگہ ہے جب تم بیت الخلا جاؤ تو کہو: أعُوذُ باللَّهِ مِنَ الخُبْثِ والْخَبائِثِ ’’میں نر اور مادہ خبیث جنوں (کے شر) سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔‘‘[2] بیت الخلا سے نکلتے وقت کی دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلا سے نکلتے تو فرماتے: غُفْرانَكَ ’’اے اللہ! میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں۔‘‘[3] رفع حاجت کے مسائل ٭ نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو قبلے کی طرف منہ کرو،نہ پیٹھ۔‘‘ [4]
Flag Counter