Maktaba Wahhabi

210 - 271
شیئا؟ أظلمک کتبتی الحافظون؟ فیقول: لا یا رب! فیقول: أفلک عذر؟ فیقول: لایا رب ! فیقول :بلی، إ ن لک عندنا حسنۃ، فإنہ لاظلم علیک الیوم، فتخرج بطاقۃ فیھا: أشھد أن لا إلہ إ لا اللہ وأشھد أن محمداعبداللہ ورسولہ، فیقول: احضر وزنک، فیقول: یا رب! ما ھذہ البطاقۃ أمام السجلات؟ فقال: إنک لاتظلم ،قال: فتوضع السجلات فی کفۃ والبطاقۃ فی کفۃ، فطاشت السجلات وثقلت البطاقۃ، فلا یثقل مع اسم اللہ شی ء)[1] یعنی:اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام خلائق کے سامنے،میری امت کے ایک شخص کو لائے گا اور اس پر (اس کے گناہوں کے) ننانونے رجسٹر کھول دے گا،ہر رجسٹر کا طول وعرض تاحدِ نگاہ ہوگا، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا:کیا تم ان میں سے اپنے کسی گناہ کا انکار کرتے ہو؟ کیا میرے کراما کاتبین نے کسی گناہ کے تحریر کرنے پر،تم پر کوئی ظلم کیا ہے؟وہ کہے گا:نہیں یا رب۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہارے پاس تمہارے کسی گناہ کا کوئی عذر ہے؟وہ کہے گا:نہیں یارب۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا:(میرے بندے)میرے پاس تیری ایک نیکی ہے،آج تجھ پر کوئی ظلم نہ ہوگا،چنانچہ ایک بطاقہ یعنی چھوٹی سی پرچی نکالی جائے گی،جس پر(أشھد أن لا إلہ إلا اللہ وأشھد أن محمدا عبداللہ ورسولہ) لکھاہوگا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:اپنے وزن کا خود مشاہدہ کر۔ وہ کہے گا:بھلایہ چھوٹی سی پرچی،اتنے سارے رجسٹروں کا کیا مقابلہ کرے گی؟اللہ تعالیٰ فرمائے گا:بلاشبہ تجھ پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا،چنانچہ وہ (ننانوے )رجسٹرترازوکے ایک پلڑے میں رکھے جائیں گے اور پرچی دوسرے میں ۔
Flag Counter