کھانے پینے اور لباس پہننے کی دعائیں
کھانا کھانے سے پہلے کی دعا:
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے بسمِ اللهِ ’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں)۔‘‘ کہنا چاہیے اوراگر شروع میں کہنا بھول جائے تو اسے کہنا چاہیے:
بسمِ اللَّهِ في أوَّلِهِ وآخرِهِ
’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں) اس کے شروع اور اس کے آخر میں۔‘‘[1]
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جسے اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے، اسے کہنا چاہیے:
اللهمَّ بارِكْ لنا فيه وأطعِمْنا خيرًا منه
’’اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا کر اور ہمیں اس سے زیادہ بہتر کھلا۔‘‘[2]
٭ جسے اللہ تعالیٰ دودھ پلائے، اسے کہنا چاہیے:
اللهمَّ بارك لنا فيه وزِدْنا منه
’’اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت فرما اور ہمیں اس سے بھی زیادہ دے۔‘‘[3]
کھانے سے فراغت کے بعد کی دعائیں
1. الحمدُ لله الذي أطعمَني هذا ورزقنيه من غيرِ حوْلٍ منِّي ولا قوَّةٍ
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے میری کسی طاقت کے بغیر مجھے یہ (کھانا) کھلایا اور عطا فرمایا۔‘‘[4]
2. الحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبارَكًا فِيهِ، غيرَ مَكْفِيٍّ ولا مُوَدَّعٍ ولا
|