Maktaba Wahhabi

230 - 271
رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے: (ما منکم من أحد وقد کتب مقعد ہ من الجنۃ ومقعدہ من النار فقالوا:یارسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم افلانتکل؟ فقال:اعملوا فکل میسر،ثم قرأ:[فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى Ĉ۝ۙوَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى Č۝ۙفَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْيُسْرٰى Ċ۝ۭوَاَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰى Ď۝ۙوَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰى Ḍ۝ۙفَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰى 10۝ۭ][1] ترجمہ:تم میں سے ہر شخص کا جنت یا جہنم کا ٹھکانہ لکھا جاچکا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم اپنے لکھے ہوئے پر بھروسہ نہ کرلیں؟(اور عمل چھوڑ دیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمل کرو، کیونکہ انسان کا جو ٹھکانہ لکھا گیا ہے اس کیلئے اسکے عمل میں آسانی پیداکردی گئی ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی:ترجمہ:’’ جس نے دیا ( اللہ کی راہ میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)۔اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا ۔تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دینگے لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی ۔اور نیک بات کی تکذیب کی۔ تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کا سامان میسر کردینگے ۔[2] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بندوں کا نیک اعمال کرنا تقدیر میں لکھا جاچکا ہے،اور یہ بھی کے وہ نیک اعمال حصولِ سعادت کا سبب ہیں اور سعادت کا حصول بھی تقدیر میں لکھا جاچکا ہے۔ اس طرح بعض بندوں کا بُرے اعمال کا ارتکاب کرنا بھی تقدیر میں لکھا جاچکا ہے ،اور وہ بُرے اعمال، حصولِ شقاوت (بدبختی) کا سبب ہیں ،نیز شقاوت کا حصول بھی تقدیر میں لکھا جاچکاہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسباب اور انکے مسببات ،تمام چیزیں مقدر فرمادی ہیں ۔لہذا کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے فیصلہ، تقدیر،خلق اور ایجاد سے باہر نہیں ہے ۔
Flag Counter