Maktaba Wahhabi

264 - 271
اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے ذریعے ،قیامت کی تیاری کرناہے،اور اپنی آخرت کو سنوارنا ہے: عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،أن رجلا سأل النبی صلی اللہ علیہ وسلم عن الساعۃ،فقال:متی الساعۃ؟قال :وماذا أعددت لھا ؟قال: لاشیٔ، إلا أنی أحب اللہ ورسولہ صلی اللہ علیہ وسلم، فقال:(أنت مع من أحببت)[1] یعنی:انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارہ میں سوال کیا،اس نے کہا:قیامت کب آئے گی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم نے قیامت کیلئے تیاری کیا کی ہے؟ اس نے کہا: کچھ خاص نہیں،البتہ میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت کرتاہوں۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسی کے ساتھ ہوگے جس کے ساتھ( دنیا میں) محبت کرتے ہو۔ قیامت،جمعہ کے دن قائم ہوگی قیامت کے علم کے بارہ میں احادیث سے صرف اتنی بات معلوم ہوئی ہے کہ وہ جمعہ کے دن قائم ہوگی: عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال:(خیر یوم طلعت علیہ الشمس یوم الجمعۃ ،فیہ خلق آدم ،وفیہ أدخل الجنۃ، وفیہ أخرج منھا، ولا تقوم الساعۃ إلافی یوم الجمعۃ)[2] یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوتا ہے،جمعہ کا دن ہے،اسی دن آدم علیہ السلام کو پیداکیاگیا،اور اسی دن انہیں جنت میں داخل
Flag Counter