Maktaba Wahhabi

102 - 271
ایک اورحدیث سے ثابت ہے کہ قیامت کے دن چارارب نوے کروڑفرشتے جہنم کو کھینچ کر لائیں گے۔ عن عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ قال :قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :(یؤتی بجھنم یومئذلھا سبعون الف زمام،مع کل زمام سبعون الف ملک یجرونھا)[1] عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جہنم کو اس طرح لایاجائے گا کہ اس کی سترہزار لگامیں ہونگی،ہرلگام پر سترہزارفرشتے مامورہونگے جو جہنم کو گھسیٹ کر لائیں گے۔ اس کے علاوہ جامع ترمذی اور مسند احمد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی منقول ہے: (أطت السماء وحق لھا أن تئط،مامن موضع أربع أصابع منھا إلا وفیہ ملک قائم للہ أو راکع أوساجد) [2] یعنی: آسمانوں میںفرشتوں کے( کثیرالتعدادہونے کے باعث ان کے وزن کی وجہ سے)مسلسل چرچراہٹ پیدا ہوتی رہتی ہے ،اور ایسا کیوں نہ ہوجبکہ آسمانوں میں چارانگلیوں کے برابر بھی کوئی جگہ خالی نہیں،جہاں کوئی فرشتہ اللہ تعالیٰ کے سامنے قیام ،یارکوع یاسجود میں مشغول نہ ہو۔ یہ تمام نصوص فرشتوں کے کثیر التعداد ہونے پر دال ہیں۔ سردار فرشتوں کابیان تمام ملائکہ کے سردار،تین فرشتے ہیں: (۱)جبریل (۲)میکائیل (۳)اسرافیل علیہم السلام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ا پنی رات کی نماز کا افتتاح اس دعا سے کیا کرتے تھے: (اللھم رب جبریل ومیکائیل واسرافیل،فاطر السموات والارض ،عالم
Flag Counter