Maktaba Wahhabi

146 - 271
ایمان کاچوتھا رکن: ایمان بالرسل ایمان کاچوتھا رکن، ایمان بالرسل ہے۔ یعنی اس بات کا اقرار اوردل سے تصدیق کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں میں سے انبیاء ورسل علیہم السلام کوچنااور انہیں انسانوں کی ہدایت کیلئے،ان کی طرف مبعوث فرمادیا،تاکہ ظلمات میں بھٹکتی انسانیت کو اندھیروں سے نکال کر ،نورِ حق کی طرف منتقل کردیاجائے۔ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [اَللہُ يَصْطَفِيْ مِنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ][1] یعنی: اللہ تعالیٰ فرشتوں اورانسانوں میں سے رسولوں کوچنتاہے۔ جنوں میں سے رسول نہیں چنے گئے،جنوں میں نذر(نذیرکی جمع) ہوتے ہیں، جو وقت کے نبی کی شریعت کولیکر ان کے اندر دعوت کا کام کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: [وَاِذْ صَرَفْنَآ اِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ۰ۚ فَلَمَّا حَضَرُوْہُ قَالُوْٓا اَنْصِتُوْا۰ۚ فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا اِلٰى قَوْمِہِمْ مُّنْذِرِيْنَ۔ قَالُوْا يٰقَوْمَنَآ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ يَہْدِيْٓ اِلَى الْحَـقِّ وَاِلٰى طَرِيْقٍ مُّسْـتَقِيْمٍ][2]
Flag Counter