Maktaba Wahhabi

154 - 271
جس کی دوستی جسم کے تمام رگ ریشہ ،روح ،ہڈیوں اوران کے گودے تک میں متخلل یعنی سرایت کرچکی ہو۔ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تمام انبیاء پرفضیلت پھر ان دونوں ہستیوں میں سب سے افضل ہمارے نبی آخرالزماں محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:(أنا سید ولد آدم) یعنی: میں پوری اولادِ آدم کا سردارہوں۔ یہی وجہ ہے کہ اسراء ومعراج کے واقعہ میں،بیت المقدس میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء کی امامت کاشرف حاصل ہوا،اور یہ بات معلوم ہے کہ امامت میں یہ تقدم ،مطلقاً افضیلت کی دلیل ہے،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کے دن بھی پوری کائنات کی قیادت وسیادت کا شرف حاصل ہوگا، اللہ تعالیٰ کاوہ قرب نصیب ہوگا جس پر دوسرا کوئی فائز نہ ہوسکے گا،جسے وسیلہ جیسے عظیم نام کے ساتھ موسوم کیا گیا ہے، (ثم سلو اللہ لی الوسیلۃ) ہمارا اس بات پر کامل یقین وایمان ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم افضل الرسل ہیں،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمام جنوں وانس پر سب سے بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ نے اس نعمتِ عظیمہ کا احسان جتلاتے ہوئے ارشاد فرمایا: [لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ يَتْلُوْا عَلَيْھِمْ اٰيٰتِہٖ وَيُزَكِّيْھِمْ وَيُعَلِّمُھُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ۰ۚ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ][1] یعنی: اللہ تعالیٰ نے مؤمنین پر احسان فرمایا ہے کہ ان میں،انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمادیا ،جو ان پر اس کی آیات کی تلاوت فرماتا ہے اور ان کاتزکیہ کرتا ہے اور انہیں کتاب وسنت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ اس سے قبل کھلی گمراہی میں تھے۔
Flag Counter