Maktaba Wahhabi

95 - 328
’’میں شیطان مردود سے عظمت والے اللہ، اس کے عزت والے چہرے اور اس کی قدیم بادشاہت کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ [1] مسجد سے نکلنے کی دعا سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم مسجد سے نکلو تو یہ پڑھو: اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ مِن فَضْلِكَ ’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔‘‘ [2] ایک روایت میں مسجد سے نکلنے کی دعا ان الفاظ سے بھی منقول ہے: بسمِ اللهِ والصلوة والسَّلامُ على رسولِ اللهِ اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ مِن فَضْلِكَ اللهمَّ اعصِمْني مِنَ الشيطانِ الرجيمِ ’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں نکلتا ہوں) اور درود و سلام ہورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اےاللہ! میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔ اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے بچا کے رکھ۔‘‘ [3] مسجد میں بلند آواز سے باتیں کرنا منع ہے: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے طائف کے رہنے والے دو آدمیوں سے (جو مسجد نبوی میں اونچی آواز سے باتیں کر رہے تھے) فرمایا: اگر تم مدینے کے رہنے والے ہوتے تو میں تمھیں ضرور سزا دیتا کہ تم رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مسجد میں اپنی آوازیں اونچی کرتے ہو۔[4]
Flag Counter