Maktaba Wahhabi

228 - 271
ایمان کاچھٹا رکن:تقدیرپرایمان ایمان کا چھٹا رکن (وبالقدر خیرہ وشرہ )تقدیر پر ایمان لانا ہے، خواہ وہ خیر ہو یاشر۔ قرآنِ حکیم سے بہت سی آیات ،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد احادیث تقدیر کے اثبات پر دال ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ][1] ترجمہ: بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک مقررہ اندازے پر پیدا کیا ہے۔ [قُلْ لَّنْ يُّصِيْبَنَآ اِلَّا مَا كَتَبَ اللہُ لَنَا۰ۚ ][2] ترجمہ:آپ کہہ دیجئے!ہمیں ہر گز کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی مگر وہ جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے۔ [مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَۃٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَہَا۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ][3] ترجمہ: نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ (خاص)تمہاری جانوں میں،مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔
Flag Counter