کا سوال کرتا ہوں اور اس رات کی بہتری کا جو اس کے بعد آنے والی ہے اور میں اس رات کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس کے بعد آنے والی رات کے شر سے، اے میرے رب! میں کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے میرے رب! میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘[1]
6. جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے شام کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا۔
صبح کے وقت پڑھیے
اللهُمَّ ما أصبحَ بي من نِعْمَةٍ أوْ بِأَحَدٍ مَنّ خَلْقِكَ، فَمِنْكَ وحْدَكَ لا شريكَ لكَ، فلكَ الحمدُ ولكَ الشّكْرُ
’’اے اللہ! صبح کے وقت مجھ پر یاتیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی انعام ہوا ہے، وہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے ہی لیے سب تعریف ہے اورتیرے ہی لیے شکر ہے۔‘‘
7. شام کے وقت پڑھیے
اللَّهمَّ ما أمسی بي مِن نعمةٍ أو بأحَدٍ مِن خَلْقِكَ فمنكَ وحدَكَ لا شريكَ لكَ فلَكَ الحمدُ ولكَ الشُّكرُ
’’اے اللہ! شام کے وقت مجھ پر یاتیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی انعام ہوا ہے، وہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تو اکیلا ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے ہی لیے سب تعریف ہے اور تیرے ہی لیے شکر ہے۔‘‘[2]
8. صبح ایک بار پڑھیے
اللهمَّ بِكَ أَصْبَحْنا، وبِكَ أَمْسَيْنا، وبِكَ نَحْيا، وبِكَ نَمُوتُ، وإليْكَ النشورُ
|