Maktaba Wahhabi

209 - 271
صحیح مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مروی ہے : (الطھور شطر الایمان والحمدللہ تملأ المیزان وسبحان اللہ والحمدللہ تملأن أو تملأما بین السماوات والأرض)[1] یعنی:پاکیزگی نصفِ ایمان ہے،اور(الحمدللہ) میزان کو بھردے گا، اور( سبحان اللہ والحمدللہ )دونوں آسمان وزمین کے مابین کو بھردیتے ہیں۔ صحیح بخاری کی آخری حدیث بھی اس کی دلیل ہے: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: (کلمتان حبیبتان الی الرحمن خفیفتان علی اللسان ثقیلتان فی المیزان:سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم )[2] یعنی:دو کلمے،جواللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں ،زبان پر ہلکے ہیں اور میزان میں بہت بھاری ہونگے :(سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ) 2جہاں تک اعمال کے صحیفوں کے تولے جانے کا تعلق ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہماکا یہ قول نقل کیا ہے:(توزن صحائف الاعمال )یعنی :اعمال کے صحیفے تولے جائیں گے۔ حدیث البطاقۃ کے نام سے معروف حدیث بھی اس کی دلیل بن سکتی ہے،چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ان اللہ سیخلص رجلا من أمتی علی رؤوس الخلائق یوم القیامۃ، فینشر علیہ تسعۃ وتسعین سجلا، کل سجل مثل مد البصر، ثم یقول: أتنکر من ھذا
Flag Counter