Maktaba Wahhabi

92 - 271
[وَمَا رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ][1] اور رب العالمین کیا ہے؟مگر اس کے اور ا س کی قوم کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: [وَجَحَدُوْا بِہَا وَاسْتَيْقَنَتْہَآ اَنْفُسُہُمْ ][2] یعنی: انہوںنے زبانوںسے انکارتوکیا مگر ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اور اس کی شریعت کی سچائی کا یقین موجود تھا۔ ایک موقع پرموسیٰ علیہ السلام نے بھی فرعون سے کہا تھا: [قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَآ اَنْزَلَ ہٰٓؤُلَاۗءِ اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ][3] یعنی:اے فرعون!تواچھی طرح جانتا ہے کہ انہیں آسمانوں اور زمینوں کے رب نے اتاراہے۔ 2ایمان ب اللہ کے تعلق سے دوسری چیز جس پر ایمان لانا ضروری ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ہے،جسے توحید ربوبیت کہاجاتا ہے ،یعنی اللہ تعالیٰ کو اس کے رب ہونے کے اعتبار سے اکیلا ماننا ۔ توحیدِ ربوبیت کی تکمیل تین چیزوں سے علمائِ سلف کے اقوال سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ رب العزت کی ربوبیت کی توحید پر مکمل ایمان کیلئے تین چیزوں کو پہچاننا اورماننا ضروری ہے،ان کے بغیر یا ان میں سے کسی ایک کے بغیر توحید ربوبیت پرایمان ہرگز کامل نہیں ہوسکتا۔ 1یہ ایمان لانا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی اس پوری کائنات کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی خالق نہیں، حتی کہ ایک ذرہ تک کا بھی نہیں۔
Flag Counter