Maktaba Wahhabi

79 - 328
وہ کام جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تُقبلُ صلاةٌ بغيرِ طهورٍ ’’وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کی جاتی۔‘‘ [1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کا وضو ٹوٹ جائے جب تک وہ وضو نہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں کرتا۔‘‘ [2] مذی خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے: سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ مذی خارج ہونے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذی خارج ہونے سے غسل واجب قرار نہ دیا بلکہ فرمایا: ’’اپنا عضو مخصوص دھو لو اور وضو کرو۔‘‘ [3] شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو: نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص شرمگاہ کو (کپڑے کے بغیر براہ راست) ہاتھ لگائے، تو وہ وضو کرے۔‘‘ [4] نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے: سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم سفر میں اپنے موزے تین دن رات نہ اُتاریں اور پیشاب، پاخانے اور نیند میں ہم انھیں پہنے رکھیں۔[5] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
Flag Counter