صبح اور شام کے اذکار اور دعائیں
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلاموں کوآزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے جو نمازِ فجرسے طلوعِ آفتاب تک اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ اور مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چار (غلام) آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے جو نمازِ عصر سے غروبِ آفتاب تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔[1]
1. جو شخص صبح کے وقت آیۃ الکرسی پڑھے وہ شام تک جنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اورجو اسے شام کے وقت پڑھے وہ صبح تک ان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔[2]
2. جو شخص آخری تینوں قل تین دفعہ صبح اورتین دفعہ شام کے وقت پڑھے، یہ عمل اس کے لیے دنیا کی ہر چیز کی کفالت کے واسطے کافی ہو جاتا ہے۔[3]
3. صبح و شام سات مرتبہ پڑھیے
﴿حَسبيَ اللَّهُ لا إلهَ إلّا هوَ، علَيهِ تَوَكَّلتُ وَهوَ ربُّ العرشِ العظيمِ﴾
’’مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسا کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘[4]
4. صبح کے وقت پڑھیے
أَصْبَحْنا وَأَصْبَحَ المُلْكُ لِلَّهِ والْحَمْدُ لِلَّهِ لا إلَهَ إلّا اللَّهُ، وَحْدَهُ
|