وحدَه لا شريكَ له لا إلهَ إلّا اللهُ له الملكُ وله الحمدُ لا إلهَ إلّا اللهُ ولا حولَ ولا قوَّةَ إلَّا باللهِ
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اوراللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کاکوئی شریک نہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لیے ہر تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔‘‘[1]
جاں بلب شخص کو تلقین کرنے کا حکم:
جس کا آخری کلام لا إلهَ إلّا اللهُ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ ہو وہ جنت میں جائے گا۔[2]
میت کی آنکھیں بند کرتے وقت کی دعا
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لفلان وارْفَعْ دَرَجَتَهُ في المَهْدِيِّينَ، واخْلُفْهُ في عَقِبِهِ في الغابِرِينَ، واغْفِرْ لَنا وَلَهُ يا رَبَّ العالَمِينَ، وافْسَحْ له في قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ له فِيهِ
’’اے اللہ! فلاں شخص کو معاف فرما اورہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما اور اس کے بعد اس کے پیچھے رہ جانے والوں میں اس کا جانشین بن اور ہمیں اوراسے معاف فرما اے رب العالمین! اور اس کے لیے اس کی قبر میں کشادگی فرما اور اس کے لیے اس میں روشنی کردے۔‘‘[3]
|