Maktaba Wahhabi

161 - 271
فرمان کے مطابق ہرانسان کادوبارہ ڈھانچہ اس طرح تیار کردیاجائے گا کہ ہاتھوں کی انگلیوں کے پوروں کے نشانات میں بھی کوئی فرق نہ ہوگا۔ [اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗ Ǽ۝ۭبَلٰى قٰدِرِيْنَ عَلٰٓي اَنْ نُّسَوِّيَ بَنَانَهٗ Ć۝][1] ترجمہ:کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں ۔ عقیدۂ بعث بعد الموت کے دلائل اللہ تعالیٰ نے عقیدۂ بعث بعدالموت کا جابجاذکرکیا اور کفار کے مزعومہ اشکالات کاردفرمایا،اللہ تعالیٰ نے اس عقیدہ کے احقاق کیلئے تین طرح سے استدلال فرمایا۔ 1انسان کو پہلی بار پیداکرنا۔اس بات کو مشرکینِ مکہ بھی تسلیم کرتے تھے،وجۂ استدلال یہ ہے کہ جو ذات پہلی بار پیداکرنے پر قادر ہے،اس کیلئے اس وجود کو دوبارہ بنانا کون سامشکل ہے؟ [اَوَلَمْ يَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيْمٌ مُّبِيْنٌ 77؀وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِيَ خَلْقَهٗ ۭ قَالَ مَنْ يُّـحْيِ الْعِظَامَ وَهِىَ رَمِيْمٌ 78؀قُلْ يُحْيِيْهَا الَّذِيْٓ اَنْشَاَهَآ اَوَّلَ مَرَّةٍ ۭ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِـيْمُۨ 79؀][2] ترجمہ:کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وه زنده کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے والاہے۔
Flag Counter