Maktaba Wahhabi

124 - 271
طریقا یطلب فیہ علما سلک ﷲ بہ طریقا من طرق الجنۃ وان الملائکۃ لتضع أجنحتھا رضا لطالب العلم …الحدیث[1] یعنی:ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جوشخص علم طلب کرنے کیلئے کسی راہ پر چلے، اللہ تعالیٰ اسے(درحقیقت) جنت کے راستے پر چلاتاہے، اوربے شک فرشتے طالب علم کی محبت سے سرشار ہوکر اس پر اپنے پروں کاسایہ کرتے ہیں۔ 14بعض نیک بندوں کے ساتھ رات گذارنا اور ان کی ہر شر سے حفاظت کرنااور ان کیلئے دعائیں کرتے رہنا عن شداد بن أوس رضی اللہ عنہ قال: قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم:(ما من مسلم یأخذ مضجعہ یقرأ سورۃ من کتاب ﷲ إلا وکل ﷲ ملکا فلا یقربہ شیٔ یؤذیہ حتی یھب متی ھب )[2] شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان اپنے بستر پر آئے اور قرآن پاک کی کوئی سورت پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر ایک فرشتہ مقرر فرمادیتا ہے،چنانچہ اس کے بیدار ہونے تک کوئی موذی چیز اس کے قریب نہیں آسکے گی ۔ اس کے علاوہ ایک حدیث میں اس شخص کیلئے جو باوضوء بستر پر آتا ہے،فرشتے کا اس کے ساتھ رات گذارنے کا ذکر ہے ،جو رات بھر اس کیلئے رحمت اور مغفرت کی دعائیں کرتارہتاہے۔ فرشتوں پر ایمان لانے کے نتائج وثمرات 1چونکہ ملائکہ ایک غیبی مخلوق ہیں،جن کے موجود ہونے کی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی ہے،لہذا غیب کی اس خبر پر ایمان لانے سے بندے کا ایمان مسلسل بڑھتا
Flag Counter