Maktaba Wahhabi

256 - 271
جانے میں تیر مرضی اور چاہت شامل نہیں، لہذا یہ گدھی اس شخص کوواپس لوٹادے۔ اعرابی نے کہا: اپنی یہ خبیث دعا بندکردے، اگر اللہ تعالیٰ کا ارادہ یہی تھا کہ گدھی چوری نہ ہو، مگر پھر بھی چوری ہوگئی ،تو پھر ہوسکتا ہے کہ اس کا ارادہ تو لوٹانے کا ہو، مگر وہ لوٹائی نہ جاسکے۔ جبریل کاتیسرا سوال:احسان کیاہے؟ جبریل امین کاتیسرا سوال:(فأخبرنی عن الإحسان) یعنی: مجھے احسان کے متعلق خبر دیجئے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (الإحسان أن تعبداللہ کأنک تراہ فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک) یعنی:احسان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کروکہ گویاتم اسے دیکھ رہے ہو،اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ تو تمہیں دیکھ رہا ہے۔ احسان،باب( اَحسن یحسن )سے مصدر ہے،جس کا لغوی معنی نیکی کرنا یا بھلائی عام کرنا ۔ احسان بحقِ مخلوق یہ ہے کہ ان کیلئے خیر عام کی جائے،خواہ اس کا تعلق مالی خیرخواہی سے ہویاعزت ووقار کے تعلق سے ہویا کسی اور نوعیت کی نیکی ہو۔ احسان کی دوقسمیں،احسان بحقِ مخلوق اور احسان بحقِ خالق احسان بحقِ خالق یہ ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور اس عبادت میں دوچیزوں کا پوراپورا اہتمام کیاجائے:ایک اخلاص اور دوسری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت،بندہ اس اخلاص اور متابعت میں جس قدر کامل ہوتاجائے گا اس قدر کمال کے ساتھ مرتبۂ احسان پر فائز ہوتا جائے گا۔ احسان کی تفسیر بفرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حدیثِ جبریل میں احسان کی تفسیر میں دو چیزوں کا ذکر ہے:
Flag Counter