Maktaba Wahhabi

86 - 271
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ عورت کیلئے محرم [مَنِ اسْـتَـطَاعَ اِلَيْہِ سَبِيْلًا]کے تحت فرض ہے،جس عورت کا محرم نہ ہواس سے فرضیت ِحج ساقط ہوجاتی ہے۔ عورت کامحرم اس کاشوہر ہے یا ہروہ شخص جس سے دائمی طور پر نکاح کرنا حرام ہو، مثلاً: بھائی، باپ،چچاوغیرہ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لایحل لامرأۃ تؤمن ب اللہ أن تسافر إلا ومعھا أبوھا أو إبنھا أو زوجھا أو أخوھا أو ذومحرم منھا)[1] یعنی:جوعورت اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتی ہے اس کیلئے حلال نہیں کہ وہ اپنے باپ یابیٹے یا شوہریا بھائی یا کسی محرم کے بغیر سفرکونکلے۔ حج وعمرہ کی اہمیت وفضیلت کے متعلق احادیث حج وعمرہ کی اہمیت،فضیلت وضرورت کے تعلق سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مروی چند ارشاداتِ گرامی پیش کیے جاتے ہیں: ۱۔(عن ا بی ھریرۃ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم العمرۃ إلی العمرۃ کفارۃ لما بینھما والحج المبرور لیس لہ جزاء من الجنۃ)[2] ترجمہ:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک عمرہ گذشتہ عمرہ کے درمیان سرزد ہونے والے گناہوں کا کفار ہ ہے اورحج مبرورکابدلہ تو جنت ہے ۔ ۲۔عن عمر قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم :(الإسلام :أن تشھد أن لاإلٰہ إلا ﷲ وأن محمدا رسول ﷲ وأن تقیم الصلاۃ وتوتی الزکاۃ وتحج وتعتمر وتغتسل من الجنابۃ وأن تتم الوضوء وتصوم رمضان) [3]
Flag Counter