Maktaba Wahhabi

95 - 545
تو اس سے فرمادیتا ہے ہوجا،وہ ہوجاتی ہے۔“ جس نے اس پر بھروسہ کیا وہ تنہا اس کےلیے کافی ہے ،اس نے تو خود بتلایا ہے: ﴿وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا[1] ”اور جو کوئی اللہ جل جلالہ پر بھروسہ رکھے وہ اس کوکافی ہے،یقیناً اللہ جل جلالہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے،بے شک اللہ جل جلالہ نےہر چیز کا اندازہ مقرر کیا ہے۔“ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ((اِنَّ اللّٰه جَعَلَ رِزْقِي تَحْتَ ظِلّ رُمْحِي))[2] ”اللہ جل جلالہ نے میرا رزق میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْ تَوَكَّلْتُمْ عَلَى اللّٰهِ حَقَّ تَوَكُّلِهِ لَرَزَقَكُمْ كَمَا يَرْزُقُ الطَّيْرَ، تَغْدُوا خِمَاصاً وَتَرُوْحُ بِطَاناً))[3] ”اگر تم اللہ جل جلالہ پر کماحقہ توکل کروتو وہ تمھیں اس طرح رزق عطا فرمائے گا جس طرح پرندوں کو رزق عطا فرماتا ہے کہ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کرواپس پلٹتے ہیں۔“
Flag Counter