Maktaba Wahhabi

365 - 545
فیکیشن مہیا کرے ایسی سیکیورٹیز اور ضمانتیں وجود میں لائیں کہ جس میں مضاربے اور مشارکے کے ان تصورات کو حکومتی تحفظات کے تحت وہ شکلیں دی جا سکیں کہ زمانہ محنت اور سرمایہ کی آمیزش سے پیدا ہونے والے اس ظلم سے نجات پاسکے اور اللہ جل جلالہ کی ربوبیت کے اندر ظلم اور شرک کی شکلیں آج بھی ہم اختیار کئے ہوئے ہیں ہم ان سے نجات پا سکیں۔ (وَآخِرُدَعْوَانَاأَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) (اے اللہ! اس لیکچر کو محترم شاکر صاحب کے اعمال صالحہ میں شامل فرما کر صدقہ جاریہ بنا دے) (اللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ) کیا سُودی بینکاری کا متبادل پیش کرنا ضروری ہے سُودی بینکاری کے متبادل کے بارہ میں مختلف اور متضاد موقف اختیار کئے گئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں۔ 1۔بینک اور اسلام دو متضاد حقیقتیں ہیں اور یہ کبھی جمع نہیں ہو سکتیں۔ 2۔جس طرح اسلامی شراب اور اسلامی جوا نہیں ہو سکتا ، اس طرح اسلامی بینک بھی نہیں ہو سکتا۔ 3۔ایک موقف یہ کہ متبادل پیش کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ 4۔ایک موقف یہ کہ سُودی بینکاری کا متبادل شرکت اور مضاربت ہے لیکن موجودہ حالات میں اُس پر عمل محال کے درجے میں ہے، ان باتوں کے باہمی تضاد سے قطع نظر، یہ سوال قابل جواب ضرور ہے کہ کیا ہم دنیا کی ہر ناجائز چیز کا متبادل کرنے کے مکلف ہیں؟ خلاصہ یہ ہے کہ جو چیزیں کسی حقیقی انسانی ضرورت کی بنیاد پر وجود میں نہیں آئیں، ان کا کوئی متبادل تلاش کرنے کی نہ کوئی ضرورت ہے اور نہ ہم اُس کے مکلف
Flag Counter