Maktaba Wahhabi

568 - 545
میں نے عرض کیا حضرت !آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں ،دین کی اشاعت میں گزری ہے ،ہزاروں آپ کے شاگرد علماء ہیں ،مشاہیر ہیں جو آپ سے مستفید ہوئے اور خدمت دین میں لگے ہوئے ہیں،آپ کی عمر اگر ضائع ہوئی تو پھر کس کی عمر کام میں لگی۔ فرمایا:میں تمھیں صحیح کہتا ہوں،عمر ضائع کردی! میں نے عرض کیا،حضرت بات کیا ہے؟ فرمایا:ہماری عمر کا،ہماری تحریروں کا،ہماری ساری کدوکاوش کا خلاصہ یہ رہا ہے کہ دوسرے مسلکوں پر حنفیت کی ترجیح قائم کردیں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مسائل کے دلائل تلاش کریں ،یہ رہا ہے،محور ہماری کوششوں کا،تقریروں کا اورعملی زندگی کا!اب غور کرتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کس چیز میں عمر برباد کی؟[1] مذکورہ عبارت سے صاف ظاہرہورہاہے کہ جناب مولانا سید محمد انور شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نہ صرف یہ کہ حنفیت کی خدمت کو دین کی خدمت شمار نہیں کررہے بلکہ حنفیت کی خدمت کو بربادی عمر سے تعبیر فرمارہے ہیں۔ علامہ محمد طاسین رحمۃ اللہ علیہ کا نقطہ نظر کچھ اسی طرح فخر دیوبند جناب علامہ محمد طاسین رحمۃ اللہ علیہ بھی فقہ حنفی سے متعلق اپنے ریمارکس دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ”آج سے تقریباً چالیس برس پہلے فارغ التحصیل ہونے اور مدرس بن جانے کے بعد ہم بھی کچھ اسی طرح کی باتیں کہا کرتے تھے جوان حواشی میں(جن میں فقہ کی
Flag Counter