Maktaba Wahhabi

324 - 545
فریقین کے گواہ بھی جھوٹ بولنے میں کسر نہیں چھوڑتے،تو کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست ہوگا کہ چونکہ آج کل جھوٹ مکروفریب اور بددیانتی عام ہوچکی ہے لہٰذا عدالتوں کو بند کردینا چاہیے،جھوٹ اور بددیانتی کے فروغ سے عدالتوں کا کام لمباضرور ہوجاتا ہے لیکن بالآخر جھوٹ کے اس ڈھیر سے سچ نتھر ہی آتا ہے۔ہاں!اگر لوگوں میں خدا خوفی ہو تو مقدمات کا فیصلہ نسبتاً بہت تھوڑے عرصہ میں ہوجاتاہے۔ بالکل یہی صورت دوسرے معاملات کی ہے۔ مضاربت اور شراکت کا معاملہ بھی انہیں میں سے ایک ہے،بددیانتی کی روک تھام کے لیے قواعد بھی وضع کیے گئے ہیں اور مزید کیے جاسکتے ہیں اور اقدامات بھی اختیار کیے جاسکتے ہیں ضرورت صرف عزم کی ہے۔ اسلامی بینکاری لائقِ تحسین ہے جس طرح اسلامی بینکاری کا انعقاد ایک مستحسن اقدام اورلائق تحسین عمل ہے اسی طرح ہر سطح پر اس کی حوصلہ افزائی بھی ایک خوبصورت اقدام اور لائق تحسین ہے اور سُودی نظام معیشت کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،چاہے وہ اجتماعی شکل میں ہو یا انفرادی صورت میں بینکوں کی سطح پر ہو یا دیگر اداروں کی صورت میں یہ نظام معیشت ہرزاوئیے اور ہرسطح پر مذموم ہے،اس کے خلاف کوشش کسی جہاد سے کم نہیں ہے،یہی ہمارا دینی،ملی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ قوم وملک کو سُودی نظام معیشت سے بچانا اللہ جل جلالہ کے ساتھ جنگ کرنے سے بچانا ہے اگرچہ تاحال اسلامی بینکاری میں کچھ کمزوریاں،کوتاہیاں اور خامیاں باقی ہیں لیکن اُس کے ساتھ خوبیاں بھی ہیں اس کے لیے ہمیں کوشش یہ کرنی چاہیے کہ اُن کوتاہیوں کو دور کیا جائے نہ کہ سرے سے اسلامی بینکاری کی افادیت سے ہی انکار کردیا جائے۔
Flag Counter