Maktaba Wahhabi

207 - 545
میں کچھ اور مدّت گزرجاتی ہے اور مثلاً /3500 روپے من وہی فیکٹری کا مالک سیٹھ صاحب سے یہ سودا واپس موڑ لیتا ہے اس طرح سیٹھ صاحب گھر بیٹھے بیٹھے اگر بیعانہ کا چالیس ہزار دیاتھا تو اپنی بیعانہ کی رقم بمع سُود اس سے دوگنی وصول کرلیتے ہیں۔ محصول چنگیاں شرعی نقطہ نگاہ سے محصول چنگیوں کا کاروبار بھی سراسر ناجائز ہے لیکن ہمارے ہاں محصول چنگیوں کی اتنی بھرمار ہے کہ سامان خواہ تجارتی ہو یاگھریلو چنگی ٹیکس ادا کیے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ناممکن بن گیا ہے شہروں کی سب اطراف میں چنگیاں قائم ہیں حتی کہ معمولی آبادی والے قصبے کو بھی یہ چنگیاں گھیرے ہوتی ہیں بعض لوگ محصول چنگی سے بچنے کی خاطر درآمدی یا بُرا آدمی مال کو چوری چھپے ادھر اُدھر کے راستوں سے پار کرجاتے ہیں اس کا نام اسمگلنگ ہے۔ کریڈٹ کارڈ (Credit Card) بینکاری کے ماہرین وناقدین کی یہ متفقہ رائےہے کہ بینک کا ہر پروگرام اور خدمات اگر سُود کی زد سےمحفوظ ہیں تو وہ مباح ہوسکتی ہیں اور چونکہ کریڈٹ کارڈ(Credit Card) کی اکثر قسمیں ایسی ہوتی ہیں جن میں سُود کے شامل(Involve) ہونے کا احتمال ہوتا ہے لہذا ان سے بچنا ہی بہتر ہے بعض بینک 45 دن کی چھوٹ دیتے ہیں جس کے بعد وہ منافع لینا شروع کردیتے ہیں جتنے بھی تجارتی بینک (Commercial Banks) ہوتے ہیں وہ ہمیشہ کمیشن یا خدمات(Bank Charges) کے نام سے سُود لیتے ہیں اور مقررہ نسبت سے ڈپازٹ(Deposits) پر سُود(Interest) دیتے ہیں اور کریڈٹ کارڈ کے اجراء پر حسب شرائط انتظار کرتے ہیں اس کے بعد صرف شدہ رقم سے زائد رقم وصول کرلیتے ہیں جو سراسر سُود ہے۔
Flag Counter