Maktaba Wahhabi

423 - 545
جن کی مزید پانچ اقسام ہیں جنھیں درج ذیل نقشہ سے واضح کیا گیا ہے: شرکۃ شرکۃ الملک شرکۃ العقد اختیاری غیر اختیاری شرکۃ الاموال شرکۃ الاعمال شرکۃ الوجوہ شرکۃ المضاربہ شرکۃ المفاوضہ شرکۃ العنان جزیاتِ شرکت کی مختصر تعریف 1۔ شرکۃ المِلک: (Joint ownership) دو یا دو سے زیادہ افراد کا کسی ایک چیز کی ملکیت میں حصّے دار بننا شرکت الملک کہلاتاہے اس کی مزید دوجزیات ہیں۔ (الف) شرکۃ المِلک اختیاری: (Joint optional ownership) یہ شرکت متعلقہ فریقوں(شرکاء) کے اپنے اختیار سے عمل میں آتی ہے،مثال کے طور پر دوشخص مل کر کوئی سامان خریدتے ہیں یہ سامان مشترکہ طور پر دونوں کی ملکیت میں ہوگا اور اس ساجھی چیز کے حوالے سے ان دونوں کے درمیان جو تعلق قائم ہوا ہے یہ ”شرکۃ الملک اختیاری“(Joint optional ownership) کہلاتا ہے۔کیونکہ یہ تعلق دونوں کی اپنی مرضی
Flag Counter