Maktaba Wahhabi

396 - 545
1۔حسی قبضہ،اس سے مراد ہے کسی چیز کا اس طرح قبضہ حاصل ہونا کہ وہ چیز عملاً مالک کے تصرف میں آجائے۔ 2۔معنوی قبضہ، اس سے مراد ہے کہ خریدار کو ملکیت حاصل ہونے کے ساتھ اس چیز کو اپنے پاس لے آنے کا مکمل اختیار حاصل ہوچکا ہو خواہ ابھی تک اس نے اس کا عملی قبضہ نہ بھی لیاہو۔فروخت کنندہ کی حیثیت سے بینک اسلامی اس چیز کا مکمل ذمے دار ہوتا ہے کہ جو چیز فروخت کی جارہی ہو،بینک کی مکمل ذمہ داریوں میں ملکیت کے تمام حقوق اور واجبات شامل ہیں،بینک کی یہ ذمے داری اس وقت تک رہتی ہے جب تک صارف(کسٹمر) مرابحہ کے بعد اس چیز کا قبضہ حاصل نہ کرلے۔ اسی طرح اجارہ کے ضمن میں بھی اجارہ پر دینے سے پہلے وہ چیز بینک کی ملکیت میں ہوتی ہے،چنانچہ اجارہ کیا ہے؟کے تحت درج ہے: بینک اسلامی اجارے کو کار،مشینری اور جائیداد کے علاوہ دیگر جامد اثاثوں کی فراہمی کے لیے استعمال کرتا ہے،اجارے کے تحت بینک اسلامی کسی اثاثے کو بازار سے خرید کر اپنی ملکیت میں لاتا ہے اور اپنے صارف کو یہ اثاثہ ایک طے شدہ شرح کے تحت کرائے پر دے دیتا ہے۔ اعتراض نمبر8:۔ کلائنٹ بینک سے کہتا ہے کہ اگرتم یہ چیز خرید لو تو میں تم سے یہ چیز خرید لونگا یہ بیع معلق ہے جو ناجائز ہے؟ جواب:۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بیع مشروط یا بیع معلق ناجائز ہی ہوتی ہے اگرایسا ہوتب،لیکن محض سنی سنائی پر اکتفا کرلینا اور اُس پر بھروسہ کرتے ہوئے بلا
Flag Counter