Maktaba Wahhabi

192 - 545
شئیرز سرٹیفکیٹ اور بیئرز میں فرق جب کمپنی مارکیٹ میں اپنے حصص (Shares) فروخت کرتی ہے تو شئیرز ہولڈر کے لیے ضمانت اور سند کے طور پروہ رسیدیں جاری کرتی ہے ان رسیدوں کی دو قسمیں ہیں ایک تو وہ جن پر شئیرز ہولڈر کا نام درج ہوتا ہے انہیں (Registered Share) کہا جاتا ہے جن ایسے شئیرز کو متعلقہ شخص مزید آگے بیچتا ہے تو اِنتظامی مجبوریوں کی وجہ سے حقوق کی منتقلی اور نئے حصہ دار کے نام کا سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے لیے ایک سے تین ہفتوں کی مدّت درکار ہوتی ہے اور اگر اس مدّت میں کمپنی کو نفع یا نقصان ہوتو اس کا ذمہ دار نیا شخص ہوتا ہے جبکہ کمپنی اس نفع یا نقصان کو اس شخص کے کھاتے میں ڈالتی ہے جس کا نام بطور شئیرہولڈر کمپنی میں درج ہے اور وہ شخص چونکہ اپنا حصہ زبانی یا تحریری وعدے کی بنیاد پر آگے فروخت کرچکا ہے اس لیے نفع ونقصان کا ذمہ دار اب وہ نہیں ہوگا۔ رسید سرٹیفکیٹ کی دوسری صورت یہ ہے کہ اس میں رسید پر کسی کا نام تحریر نہیں ہوتا بلکہ جس کے قبضہ میں وہ رسید ہوگی وہی اس کا مالک سمجھا جائے گا،شئیرز کی اس صورت کو بیئرز حصص(Bearer Shares) کہا جاتا ہے۔ جائز اَور ناجائز شئیرز کسی بھی کمپنی کے شیئرز خریدتے وقت یہ ضرور دیکھ لینا چاہیے کہ کمپنی کا بزنس کیا ہے چونکہ آپ جب شئیرز خرید کر شئیرز ہولڈر بن جاتے ہیں توآپ اُتنی مالیت کے اُس کمپنی میں شراکت دار(پارٹنر) بن جاتے ہیں،شراکت اختیار کرنے سے قبل آپ پر لازم ہے کہ آپ حرام سے بچنے کے لیے اس بات کا یقین کرلیں کہ کمپنی
Flag Counter