Maktaba Wahhabi

188 - 545
اثاثہ جات(Assets) کی اقسام بنیادی طور پر اثاثہ جات (Assets) کی تین اقسام لکھی جاتی ہیں: رواں اثاثہ جات (ii) جامد اثاثہ جات (iii) غیر مادی اثاثہ جات (الف) رواں اثاثے:جنھیں عربی اصطلاحات میں موجوداتِ متد اولہ، اورانگریزی میں Current Assets کہا جاتا ہے۔ یہ وہ اثاثے ہوتے ہیں جو نقد ہوں یا بسہولت نقد پذیر ہوں اوران میں مندرجہ ذیل چار مدّات شامل ہوتی ہیں: 1۔نقد (Cash) 2۔ کمپنی کا وہ سرمایہ جو وصول ہونے والا ہو (Accounts Receivable)۔ 3۔وہ سرمایہ جو کسی کو بطور قرض کے دیا گیا ہو لیکن اُس کی رسیدیں اورمضبوط دستاویزات کمپنی کے پاس ہوں تو وہ بھی کمپنی کے اثاثہ جات میں شامل ہونگے جیسے بانڈز وغیرہ،ایسے اثاثوں کو Notes Receivable کہا جاتاہے۔ 4۔کسی دوسری کمپنی یا ادارے میں سرمایہ کاری کی گئی ہو اور وہاں سے رقم کی وصولی متوقع ہو۔اسے Investment کہاجاتا ہے۔ (ب) جامد اثاثہ جات جنھیں عربی میں موجوداتِ ثابتہ اور انگریزی میں Fixed Assets کہاجاتا ہے۔ان سے مراد نقداثاثے ہوتے ہیں جوجلد نقد پذیر نہ ہوں جیسے مشنری اور بلڈنگ وغیرہ۔ (ج) غیر مادی اثاثہ جات جن کو عربی میں موجوداتِ غیر مادیہ اور انگریزی میں Intangible Assets کہتے ہیں کیونکہ انھیں مادی طورپر محسوس نہیں کیاجاتا جیسے گڈوِل (ساکھ) اور شہرت وناموری وغیرہ۔
Flag Counter