Maktaba Wahhabi

481 - 545
اجارہ کی اقسام اجارہ کی بنیادی طور پر دو بڑی قسمیں ہیں: (الف)اجارۃُ الاعیان: (Leasing) کسی چیز، جگہ مشینری، مکان اور گاڑی وغیرہ کا حق استعمال کرائے کے بدلے حاصل کرنا۔اسے انگریزی میں (Leasing)کہا جاتا ہے۔ (ب)اِجارۃُ الاشخاص: (Employment) کسی ایک شخص یا اشخاص کی خدمات اور محنت کو کرائے (تنخواہ) پر حاصل کرنا اسے انگریزی میں (Employment)کہا جاتا ہے۔ مالیاتی اداروں نے اجارۃ الاعیان کی مزید دو اقسام بیان کی ہیں: 1۔اجارہ تشغیلیہ (Operating) یہ وہی اجارہ ہے جو عام طور پر مروج ہے جس میں مالک کی ملکیت برقراررہتی ہے اور متعین مدت کے لیے اُس کا کرایہ وصول ہوتا رہتا ہے جیسےمکان پلاٹ یا گاڑی وغیرہ کا کرایہ۔ 2۔اجارہ تمویلیہ(Financial Lease): یہ اجارہ دراصل ایک قانونی حیلے کے طور پر وجود میں آیا ہے جس میں بینک یا مالیاتی ادارے کے پیش نظرتمویل (Finance)ہوتی ہے اور اجارہ کو بطور حال استعمال کیا جاتا ہے یہ اجارہ ایک مخصوص مدت مثلاً تین سال یا پانچ سال کے لیے ہوتا ہے جس میں مؤجر اجارہ پردی گئی چیز کی قیمت بمعہ مطلوبہ نفع کرایہ کی شکل میں وصول کر لیتا ہے جیسے ہی اجارہ کی مدت ختم ہوتی ہے وہ چیز خود بخود کلائنٹ کی ملکیت میں آجاتی ہے۔
Flag Counter