Maktaba Wahhabi

98 - 545
اضافہ پسند کرے وہ صلہ رحمی کرے۔ عن أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ وَيُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ))[1] ”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے رزق میں فراخی اور اپنی عمر میں اضاضہ پسند کرے وہ صلہ رحمی کرے۔ مذکورہ بالا دونوں احادیث میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلہ رحمی کے ذریعے حاصل ہونے والے دوثمروں کا ذکر فرمایا ہے،ایک ثمرہ رزق کی وسعت اور دوسرا ثمرہ عمر میں اضافہ ہے۔ انفاق فی سبیل اللہ سے رزق کا بڑھنا اللہ جل جلالہ ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَمَا أَنفَقْتُم مِّن شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ[2] ”اور تم لوگ(اللہ جل جلالہ کی راہ میں) جوخرچ کرو،وہ اس کا بدلہ دے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے۔“ اللہ جل جلالہ ارشاد فرماتا ہے: ﴿الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ ۖ وَاللّٰهُ يَعِدُكُم مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا ۗ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ[3]
Flag Counter