Maktaba Wahhabi

512 - 545
تکافل مادہ:”ک ف ل“:باب تفاعل نے اس میں باہمی مشارکہ اور باہمی معاونت کے معنی پیدا کر دئیے ہیں۔ لغوی معنی یہ لفظ کفالت سے ہے جس کے معنی دیکھ بھال کرنے ضمانت دینے اور ضروریات کا خیال رکھنے کے ہیں۔ جدید اصطلاحی مفہوم: تکافل امداد باہمی کا ایک ایسا نظام ہے جو باہمی نصرت و تعاون تبرع کے اُصول پر مبنی ہے جہاں تمام شرکاء اپنے رسک کو شیئر کرتے ہیں اور اس باہمی تعاون سے تمام شرکاء پول کے وضع کردہ اُصول و ضوابط کے تحت ممکنہ مالی نقصانات سے حتی المقدور محفوظ ہو جاتے ہیں، قرآن وسنت میں اس کا مادہ موجود ہے۔ اور اپنی لغوی معنوں میں متعدد مقامات پر استعمال ہوا ہے۔ 1۔کفالت مریم علیہماالسلام ﴿فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَأَنبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ۖ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا[1] ”اس کے رب نے اسے قبول کیا قبول کرنا اچھا اور زکریا کو اس کا کفیل بنایا۔“ 2۔﴿ذَلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ [2]
Flag Counter