Maktaba Wahhabi

517 - 545
الجَسَدِ ، إِذَا اشْتَكَى عُضْوًا تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ جَسَدِهِ بِالسَّهَرِ وَالحُمَّى))[1] ”مومنین کو ان کی آپس میں محبت و شفقت ، انس و مودت اور لطف و کرم میں تو ایک جسد کی مانند دیکھے گا جس کے ایک عضو کو تکلیف پہنچتی ہے تو سارا جسم بیداری اور بخار میں اس کا شریک ہوتا ہے۔“ اب فیصلہ آپ خود ہی کریں کیا مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام انشورنس اور مشرقی تکافل اسلام کے نظام انشورنس کی خاک راہ کو بھی پاسکتا ہے؟ 5۔فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى اللّٰه عليه وسلم: (( السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَ أَحْسِبُهُ قَالَ،يَشُكُّ الْقعْنَبِيُّ كَالْقائِمِ لَا يَفْتُرُ،وَكَالصَّائِمِ لَا يُفْطِرُ))[2] ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ اور مسکین(کی کفالت)کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے، راوی حدیث کہتے ہیں:میرے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا کرنے والا اس(نمازی)کی مانند ہے جو(رات بھر)کھڑارہے مگر اکتائے نہ،اور اس روزہ دار کی طرح ہے جو (مسلسل روزے رکھے)مگر افطار(ناغہ) نہ کرے۔“ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور کفالت عامہ 1۔ایک مرتبہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ایک مکان پر تشریف لے گئے کیا دیکھتے ہیں کہ
Flag Counter